بل گیٹس نے ایک سال قبل چین میں کورونا وائرس کی پیش گوئی کردی تھی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Microsoft co-founder Bill Gates steps down from company’s board

نیویارک: مائیکرسافٹ ٹائیکون بل گیٹس نے ایک سال قبل چین میں کورونا وائرس کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا تھا۔انہوں نے دنیا کو متنبہ کیا تھا کہ دنیا کو تیزی سے پھیلنے والے سپر پیتھوجینز سے خطرات لاحق ہیں۔

میساچوسٹس میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران بل گیٹس نے متنبہ کیا تھا کہ جلد ہی وبائی امراض کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں دنیا زیادہ ترقی نہیں کررہی ہے وہاں یہ وباء شدید نقصان کا سبب بن سکتی۔

مزید پڑھیں:کرونا وائرس کیا ہے؟ مرض کی ابتدا، علامات، بچاؤ اور ممکنہ علاج

ان کا کہنا تھا کہ حیاتیاتی خطرات کی صورت میں فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں اوردنیا کو وبائی امراض کے لئے سنجیدہ طریقے سے جنگ کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

اب ایک سال بعد چینی شہر ووہان میں دنیا کو مہلک کورونا وائرس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ویتنام ، سنگاپور ، سعودی عرب اور ہانگ کانگ میں اب امریکہ ، چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، تائیوان اور تھائی لینڈ کے ساتھ ہی کیسوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Related Posts