غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس اور ملینڈا کی بیٹی جینیفر گیٹس اپنے دیرینہ دوست نائل ناصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ شادی کی تقریب مسلم طریقے سے انجام پائی۔
بل گیٹس ان کی سابقہ اہلیہ نے میلنڈا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوست شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے پاس اپنی خوشی کے اظہار کے الفاظ نہیں ہیں۔
بل گیٹس نے مزید لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر ہے آپ دونوں نے جو کچھ آج تک حاصل کیا ہے۔ مجھے آپ دونوں کو اکٹھے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہےاور میں امید کرتا ہوں کہ اب آپ اپنے مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
Jenn and Nayel, it’s impossible to put into words how happy it makes me to see you filled with joy on your wedding day. I’m so proud of you both for everything you’ve accomplished in your lives so far and everything you will do with your future together. pic.twitter.com/zXRCKxKSle
— Bill Gates (@BillGates) October 18, 2021
شادی کی تقریب نارتھ سیلم میں واقع 142 ایکڑ پر پھیلے خاندانی محل میں ہوئی جس میں 300 مہمانوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جینیفر نے سفید مکمل آستین والا گاؤن پہن رکھا ہے جس پر ہلکی کڑھائی بھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹار جوڑی میں دوریاں، انوشکا ویرات کوہلی سے الگ ہوگئیں
احسن اور منال کا انتہائی مہنگا ہنی مون، یومیہ لاکھوں خرچ