بلاول بھٹو کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے، آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Zardari contacts all leading opposition members

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق ، آفتاب شیر پاؤ ، سینیٹر حاصل بزنجو ، محسن داوڑ اور دیگر اہم رہنماؤں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بات چیت کے دوران وفاقی بجٹ مکمل طور پر مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ ہفتے ایک کل جماعتی کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے بلاول زرداری کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور سابق صدر وپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

بلاول بھٹو نے جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن کو بھی فون کیا اور ملک کے سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ کورونا وائرس کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں کوروناوائرس پھیل چکا ہے۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں بلاول بھٹونے ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور ہم کسی بھی صورت میں عوام دشمن بجٹ کو قبول نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان 18 ویں ترمیم کے نام پر ملک کے آئین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت روز اول سے ہی معیشت کے میدان میں ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہحکومت کورونا وائرس کی آڑ میں اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتی ۔

Related Posts