اسلاموفوبیا دور حاضر کا بڑا مسئلہ، اقوام متحدہ اس سے نمٹنے کیلئے اقدام کرے، بلاول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ پر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے اور دنیا میں منظم طریقے سے اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ 

اسلامو فوبیا سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالم اسلام کیلئے خوشخبری، ایران اور سعودی عرب تعلقات بحال کرنے پر رضا مند

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، مذہب اسلام امن اور برداشت کا درس دیتا ہے، دنیا میں فاشسٹ پالیسیوں سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

Related Posts