بلاول کا سویڈش ہم منصب سے رابطہ، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اظہار تشویش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےاپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے سویڈن اور دیگر ملکوں میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سویڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کی حکومت ہر قسم کے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، جس پر میں نے اُن پر زور دیا کہ آزادیِ اظہار کی آڑ میں اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرار داد پیش

واضح رہے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

Related Posts