گلگت بلتستان میں عوام کی حفاظت کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔بلاول کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں عوام کی حفاظت کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔بلاول کا مطالبہ
گلگت بلتستان میں عوام کی حفاظت کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔بلاول کا مطالبہ

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والی پریشان کن صورتحال پر ردِ عمل دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی عوام کی حفاظت کیلئے ریلیف کی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں بارشوں، سیلاب، شاہراہِ قراقرم کے بلاک ہونے اور لینڈ سلائڈنگ میں ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت ضروری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زررداری نے کہا کہ مواصلاتی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے میڈیا گلگت بلتستان میں حقیقی نقصانات کی رپورٹنگ نہیں کر پا رہا، حکومت گلگت بلتستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور متعلقہ محکمے فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو چاہئے کہ مشکلات میں پھنسے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں جبکہ  حالیہ بارشوں کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنی ہوئی سرنگ گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موجودہ لینڈ سلائڈنگ، سیلاب اور بارشوں کے باعث مقامی افراد اور سیاحت کیلئے آئے ہوئے افراد کا جو نقصان ہوا، اس پر افسوس ہے تاہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بارش متاثر عوام اور انفراسٹرکچر کو بچانے کیلئے عملی طور امدادی اقدام اٹھائے جائیں۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنےایک بیان میں کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہمارے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو مطلوب امداد فراہم کی جانی چاہئے جبکہ حالیہ دنوں بارش اور  سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی  کارکنان بلوچستان میں متاثرین کی امداد کریں۔بلاول بھٹو

Related Posts