جیل کاٹنے والے نہ گھبرائیں، ان کی سیاست کی ٹریننگ ہورہی ہے۔بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ وقت سیاست کا نہیں، حکومت سیلاب زدگان کی مددکر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
یہ وقت سیاست کا نہیں، حکومت سیلاب زدگان کی مددکر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیل کاٹنے والے نہ گھبرائیں، ان کی سیاست کی ٹریننگ ہورہی ہے۔ اب آپ کو سیاست دان بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کل ہم سن رہے ہیں کہ کچھ سیاست دانوں کو جیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں پیغام اور حوصلہ دیتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کا عزم

گفتگو کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کٹھ پتلی کے طور پر اپنے آپ کو ہر بار سامنے لے کر آئے اور ملک پر مسلط ہوئے جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اور قومی سلامتی کی صورتحال متاثر ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس طرح آپ نے عسکری اداروں پر حملہ کیا، یہ ایک سبق ہے۔ کٹھ پتلیاں بنانے والوں کو بھی پیغام ہے کہ اب ہم پر اس قسم کے تجربات بند کیے جائیں۔ پاکستان کے عوام کو فیصلے کرنے کا حق دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے عوام شہباز شریف یا نواز شریف کو چنیں تو ہمیں قبول کرنا ہوگا۔ اگر فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں آئے تو سب کو قبول کرنا چاہئے۔ شاید مجھے پسند نہ ہو لیکن اگر تحریکِ انصاف کے حق میں بھی فیصلہ آیا تو ہمیں ماننا پڑے گا۔ 

 

Related Posts