نظریۂ پاکستان ملک کی بنیاد ہے۔قائدِ اعظم کی برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نظریۂ پاکستان ملک کی بنیاد ہے۔قائدِ اعظم کی برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
نظریۂ پاکستان ملک کی بنیاد ہے۔قائدِ اعظم کی برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظریۂ پاکستان ملک کی بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ اعظم کی برسی پر بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ  ملک کو 2 پاکستان کے نظریئے کی جانب دھکیل رہے ہیں، بہت بڑی ناانصافی کررہے ہیں۔ قائداعظم کے وژن سے انحراف کرنے سے باز آجائیں۔

اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نظریہ ملک کی بنیاد ہے۔ پوری قوم کو یقینی بنانا ہوگا، کوئی نظریۂ پاکستان سے پیچھے نہ ہٹے۔ قائداعظم نے سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کے لئے ملک قائم کیا۔ ایک ایسا ملک جہاں دیگر حکومتوں کے برعکس  سب قانون کے آگے برابر ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آزادی سے پہلے ایک ملک میں کئی قانون ہوتے تھے۔ ایک ملک اور 2 قانون والا رجحان انتہائی خطرناک ہے۔اس خطرناک رجحان کو ایک بار پھر ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر تقویت دی جا رہی ہے۔شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد کی۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ  شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سماجی شعبے میں اصلاحات اور عوام کو بااختیار بھی بنایا۔پیپلز پارٹی قائداعظم کے وژن و نظریئے کی علمبردار بنی رہے گی۔ جب کبھی قائداعظم کے ویژن کو روندنے کی کوشش کی جائے گی، پیپلز پارٹی اس کے خلاف مزاحمت کی پہلی صف میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 11 ستمبر 1948ء میں وفات پائی، بابائے قوم کی 72ویں برسی پاکستان بھر میں  آج منائی جارہی ہے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 25 دسمبر سن 1876ء میں کراچی میں آنکھ کھولی جو سن 1947ء کے بعد وطنِ عزیز پاکستان کا دارالحکومت بنا اور بانئ پاکستان قائدِ اعظم کی نسبت سے اسے شہرِ قائد کہا جانے لگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں قائدِ اعظم  کی 72ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Related Posts