انتخابات پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر پاکستانی کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کوشش کرنی چاہئے، بلاول بھٹو
ہر پاکستانی کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کوشش کرنی چاہئے، بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں، الیکشن کمیشن فوراً عام انتخابات کی تاریخ دے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی پی پی کے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے آئینی معاملات پر طویل مشاورت کی جس میں سیاسی عدم استحکام بھی زیرِ غور آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر تاخیر ضروری ہے تو بھی الیکشن کی تاریخ دیں۔بلاول

گفتگو کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سیاسی استحکام کی عدم موجودگی کا مسئلہ انتخابات کی تاریخ سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل مردم شماری سے حلقہ بندیوں کی حتمی تاریخ 30نومبر ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ 30 نومبر 2023 کی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی ضد یا مجبوری کی وجہ سے تاخیر ضروری ہے تو کم از کم الیکشن کی تاریخ تو دے دیں۔

آج سے 3 روز قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت فروری میں الیکشن کا اعلان کر رہی ہے اور اس جماعت کے علاوہ کسی کو نہیں پتہ کہ ملک میں انتخابات کب ہوں گے۔

Related Posts