کراچی، بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا آج سے آغاز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

شہرِ قائد سے چیئرمین پیپلز پارٹی کی قیادت میں لانگ مارچ آج شروع ہوگا۔ مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں بلاول بھٹو زرداری عوام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی کو بلاول بھٹو زرداری کے مارچ سے متعلق بینرز سے سجا دیا جن کی تحریر سے پتہ چلتا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت مخالف مارچ آج شروع کر رہی ہے جس کا مقصد کسانوں اور غریب طبقے کا مہنگائی سے تحفظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد شامل ہو گی، آغا سراج درانی

مارچ کے متعلق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہی تو عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنے میں ناکام ہوں گے۔ نااہل وزیر اعظم سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آج بلاول بھٹو زرداری کے باغِ جناح میں خطاب کے بعد مارچ اسلام آباد کا رخ کرے گا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان کو ہٹا کر جو بھی سیٹ اپ لایا جائے، وہ انتخابی اصلاحات کے بعد فوری الیکشن کرائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں جو آج مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ مارچ نکلے گا اور اسلام آباد پہنچے گا۔ عوام کی بڑی تعداد چیئرمین پی پی پی کی قیادت میں مارچ میں شامل ہوگی۔ 

اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ مارچ کے لیے دیگر جماعتوں کا الگ لائحہ عمل ہے۔ اسمبلی کے باہر بیٹھے لوگوں سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں جائیں، اسمبلی کے باہر بیٹھنے سے اسمبلی کو نہیں عوام کو پریشانی ہے۔