وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

کراچی: وزیرِ خارجہ نے دفاعی نمائش کا افتتاح کردیا۔ آئیڈیاز 2022 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں بین الاقوامی تجارتی وعسکری وفود کو خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد جاری ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی نے 1800ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دے دی

بین الاقوامی دفاعی نمائش سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہم خارجہ پالیسی کے تحت تمام ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کو گزشتہ 6 ماہ سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود خارجہ پالیسی، معیشت اور ملکی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث خطرناک سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گئے۔ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔ 

 

Related Posts