پاکستان کا مستقبل 70سال کے بابوں کے حوالے کردیں؟ بلاول کا انوکھا سوال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول

پاکستان کا مستقبل 70سال کے بابوں کے حوالے کردیں؟ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے انوکھا سوال پوچھتے ہوئے وزیر اعظم بننے کا مینڈیٹ بھی مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر جماعتیں پرانی سیاست میں مصروف ہیں، ایک نظریہ اور منشور چاہئے جو پی پی پی کے پاس ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پرانی سیاست اور پرانے سیاست دانوں کو گھر بٹھادیں گے۔ مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست اور نئی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ قیادت کو ماضی میں نہیں پھنسنا چاہئے۔

خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو مستقبل کا سوچنا چاہئے، آپس کی سیاست، تفریق میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کی بجائے جسے موقع نہیں ملا، اسے موقع دے کر دیکھیں۔

سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کومایوس نہیں کروں گا۔ آئندہ 5سال میں تنخواہیں دوگنا کردیں گے۔ عوام مہنگائی کے سونامی سے بچ سکتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارا ملک ترقی کرے۔ 

Related Posts