بلال عباس خان کی فلم “کھیل کھیل میں” 19نومبر کو ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilal Abbas Khan's film "Khel Khel Mein" will be released on November 19

کراچی :بلال عباس خان اور سجل علی کی فلم “کھیل کھیل میں” 19نومبر کو ریلیز ہوگی ،جاوید شیخ او دیگرفنکار بھی پردہ پر جگمگائیں گے۔

چھوٹی اسکرین پر حکمرانی اور کچھ ہفتے قبل لکس اسٹائل ایوارڈمیں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے ہر دل کی دھڑکن بلال عباس خان نے بڑی اسکرین پر قد م جمانے کی بھرپورتیاری مکمل کرلی ،فلم “کھیل کھیل میں “وہ سجل علی کے مد مقابل نظرآ ئیں گے،فلم ملک گیر سطح پر 19نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بلال سعید نے نیا پنجابی گانا مٹی دا کھڈونا یو ٹیوب پر ریلیز کردیا

فلم والا پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم فضہ علی مرزا کی پیش کش ہے جس کی ہدایات نبیل قریشی نے دیں ہیں ،اس کہانی میں تاریخی واقعات پرنوجوان کی تصویر کشی کی گئی ہے۔فلم “کھیل کھیل میں “کووڈ کے بعد سینما گھروں میں ریلیز ہونیوالی پہلی فلم ہوگی۔

بہت سے اداکاروں پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، مرینہ خان، منظر صہبائی، ثمینہ احمد، فرحان علی آغا، معجز حسن، زہرہ نواب، اور نوید رضا شامل ہیں، فلم کی موسیقی استاد شانی ارشد ، شجا حیدر اور اسرار شاہ نے ترتیب دی ہے۔

بلال عباس خان کو فی الحال ٹی وی پرہربدھ نشرہونے والے ڈرامہ سیریل “دوبارہ”میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts