آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کی بگ بیش لیگ کے میچ میں شامل ہونے کیلئے گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز اپنے بھائی کی شادی میں شریک تھے جہاں سے بذریعہ سڑک یا دوسرے راستے کا استعمال کرتے ہوئے وقت پر گراونڈ پہنچنا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہوں نے ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا۔
Things you thought you'd never see on a cricket ground!
David Warner arrives at the BBL in a helicopter ???? pic.twitter.com/8529s5oBJh
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 12, 2024
سوشل میڈیا پر ان کی بذریعہ ہیلی کاپٹر آمد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کا ہیلی کاپٹر انتہائی شاندار انداز میں گراونڈ میں لینڈ کرتاہے اور ڈیوڈ وارنر اتر کر پولین کی طرف جاتے ہیں اور سامنے سے کیمرہ مین سمیت انتظامیہ کے لوگ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
شاہین آفریدی نے پہلے ٹی 20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ڈیوڈ وارنر کیلئے بھائی کی شادی میں شرکت بھی ضروری تھی اور اپنی ٹیم تھنڈرز کیلئے وقت پر گراونڈ پہنچا بھی لازمی تھا، ان کی ٹیم کا میچ آج سٹیوسمتھ کی سکسرز کے ساتھ تھا۔