پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے، وزیرِ توانائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان بے بنیاد ہے، وزیرِ توانائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق جو بائیڈن کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔

وزیرِ توانائی نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے، جو بائیڈن

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔

 

Related Posts