واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ٹیم متعارف کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے پر عزم نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ لڑیں گے جبکہ کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ہم اپنے وقت کے اہم خطرے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کے پلان پر عمل کریں گے۔ ہم مشکل میں ہیں جیسا کہ ہمیں کورونا سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت تھی، یہی ضرورت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بھی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر کی ماحولیات سے متعلق کابینہ میں نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ڈیب ہالینڈ سیکریٹری داخلہ ہوں گی، جبکہ جو بائیڈن کے مطابق امریکا میں پانی، ذرائع آمدورفت اور توانائی کے انفراسٹرکچر میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔
ٹیم کے دیگر ممبران میں سابق گورنر جینیفر گرانہوم بطور سیکریٹری توانائی، مائیکل ریگن بطور ایڈمنسٹریٹر برائے ادارۂ تحفظِ ماحولیات، برینڈا ملوری بطور سربراہ معیارِ ماحولیات کونسل ، جینا میکارٹی بطور قومی مشیرِ ماحولیات جبکہ علی زیدی بطور ڈپٹی قومی مشیرِ ماحولیات مقرر ہیں۔
بائیڈن حکومت کے مطابق نو منتخب امریکی صدر 5 لاکھ برقی گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور 1 اعشاریہ 5 ملین جدید گھر تعمیر کریں گے جس سے 2 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
It's not enough to say we have a climate crisis. We must take the right actions to confront this crisis, with leadership ready to protect this planet and create millions of good-paying jobs.
This is the team that will tackle the climate fight:https://t.co/kj73D37Ql9
— The White House (@WhiteHouse) December 19, 2020
یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کو نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا مشیر چن لیا