جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Biden imposes new sanctions on Russia for ‘premediated’ Ukraine attack

واشنگٹن: ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد صدر امریکی جو بائیڈن نے روس پر برآمدات سمیت متعدد نئی پابندیاں عائد کردیں۔

جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک جارح شخص قرار دیتے ہوے یوکرین پر حملے پر شدید تنقید کی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی افواج نے جمعرات کو تین اطراف سے روسی حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’یہ ایک سوچا سمجھا حملہ اورپیوٹن حملہ آور ہے۔ پیوٹن نے اس جنگ کا انتخاب کیا اور اب وہ اور اس کا ملک اس کے نتائج بھگتیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ امریکہ پہلے ہی روسی عزائم سے دنیا کو آگاہ کر چکا تھا۔ ڈالر اور جاپانی ین میں روسی تجارت محدود کریں گے۔

جوبائیڈن نے روسی اشرافیہ اور ان کے خاندانوں پر بھی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے بعد روس کی امپورٹس بھی متاثرہوں گی۔

مزید پڑھیں:یوکرین پر حملہ

امریکی پابندیوں کے بعد روس کا سب سے بڑا قرض دہندہ بینک اب امریکی بینکوں کی مدد سے رقم منتقل نہیں کر سکے گا۔

وائٹ ہاؤس نے برآمدی پابندیوں کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد تجارتی الیکٹرانکس اشیاء اور کمپیوٹرز سے لے کر ہوائی جہاز کے پرزوں تک ہر چیز تک روس کی رسائی کو روکنا ہے۔

امریکی صدر نے جرمنی میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیل و گیس کمپنیاں بحران سے فائدہ اٹھا کر قیمتیں نہ بڑھائیں۔ دنیا میں تیل اور گیس سپلائی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts