مادام تساؤ میوزم میں بے نظیر بھٹو کا مجسمہ نصب، تقریب میں بلاول کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا۔

مجسمے کی تقریب رونمائی میں وزیر خارجہ و بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان میں روشن خیالی اور جمہوریت کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کا مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بینظیربھٹو نے جلاوطنی کے 10 سال دبئی میں گزارے، یہ شہر دل سےبہت قریب ہے۔

خیال رہے کہ مادام تساؤ میوزیم دنیا بھر میں شہرت کا حامل ہے جہاں دنیا بھر کی معروف اور نامور شخصیات کے مومی مجسمے موجود ہیں جسے ایک اعزاز بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس میوزم کو ایک فرانسیسی مجمسہ ساز خاتون مادام تساؤ نے 1835 میں قائم کیا تھا اور اب اس کی برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں شاخیں بھی قائم ہیں۔

Related Posts