پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 20پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
کے ایس ای 100انڈیکس کا آغاز قدرے مثبت ہوا، تاہم، کے ایس ای 100انڈیکس 46,000 سے زیادہ کی سطح کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔
کاروبار بند ہونے پرکے ایس ای 100انڈیکس 20.89 پوائنٹس یا 0.05 فیصد کی کمی سے 45,889.58 پر بند ہوا۔
بروکریج ہاؤس کے مطابق، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، ٹیکنالوجی اور مواصلات، اور کھاد کے شعبے سب سے پیچھے تھے۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم منگل کو 117.14 ملین سے بڑھ کر 129.37 ملین ہو گیا۔ حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 4.1 ارب روپے سے کم ہو کر 3.64 ارب روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول
بدھ کو 314 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 133 میں اضافہ، 160 میں کمی اور 21 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔