اسٹاک مارکیٹ میں 715 پوائنٹس کی مندی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 715.13 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 715.13 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ

کراچی:آج کاروباری روز (منگل) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، اُتار چڑھاؤ کے بعد 715.13 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.52 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 9 لاکھ 34 ہزار 628 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 100 انڈیکس 46399.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھرتیزی سے اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قیمت 172 روپے سے تجاوز کر گئی۔اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 80 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا، قدر میں 1 روپے 12 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 170 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد ملنے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے کو مل رہی تھی تاہم گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی اور آئی بی اے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض سے متعلق پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے روپے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کی تصدیق تک روپے پر دباؤ برقرار رہے گا۔ عالمی ادارے کی جانب سے ایک ارب ڈالر ملنے پر ڈالر کی ترسیل میں بہترہوگی۔

Related Posts