ترنول: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو ڈالروں کے بدلے داو پر نہیں لگائیں گے، چین ہو روس یا امریکا پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے بلکہ یہی نہیں ہم ساری دنیا سے برابری کی سطح پر بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔
ترنول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ہفتے کے تمام دن کام کرتا ہے۔عمران خان 18 اگست 2023 تک وزیراعظم ہیں اور تاریخ میں پہلی بار اگلے وزیراعظم بھی وہی ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز، زرداری یا ان کی اولادیں علاج کرانے باہر جاتے ہیں، پی ڈی ایم بھی ایک بیماری ہے۔اپوزیشن والے اپنی چوری بچانے مارچ کرنے آ رہے ہیں جبکہ عوام ان کے لئے نکلنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اور اس کی قوم کا کوئی بھی شخص کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، ماضی کے حکمرانوں نے قوم کو قوم نہیں بنایا تھا،گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے نیا پاکستان دیکھنے کو ملا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر پیر کو قوم سے خطاب کا امکان