اسی لئے بیٹری فوری ختم ہوجاتی ہے کیونکہ، فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی خفیہ وجوہات جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس تیز بھاگتی دنیا میں مسائل بھی بیشتر ہیں مگر ایک مسلہ جو سب کا مشترکہ ہے وہ ہے اسمارٹ فونز کی بیٹری کا جلد ختم ہوجاناہے ، اور اس کی بنیادی وجہ ہمارے فون میں موجود کچھ مقبول ایپس ہوسکتی ہیں۔ اور اب اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ نے ان ایپس کی فہرست تیار کی ہے جوموبائل فونز کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنےکا سبب بنتی ہیں۔

گوگل سروسز :
پہلے نمبر پر گوگل کی ایپس ہیں، جیسے گوگل میپس، کروم، جی میل، گوگل پلے، گوگل فوٹوز، گوگل اسسٹنٹ، یوٹیوب اور گوگل ہوم۔ یہ ایپس اس لیے بیٹری کی بڑی دشمن بن جاتی ہیں کیونکہ ان میں جی پی ایس اور دوسرے طاقتور ریسورسز کا استعمال کیا جاتا ہے جو بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتے ہیں۔

فیس بک:
دوسرے نمبر پر آتی ہے فیس بک جو دنیا کی سب سے مقبول سوشل میڈیا ایپ ہے۔ اس ایپ کے مختلف فیچرز جیسے فیڈ، اسٹوریز، ریلز اور ایونٹس آپ کے فون کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کی مسلسل فعالیت اور لوکیشن سروسز کا استعمال اس کے بیٹری لائف پر برا اثر ڈالتا ہے۔

فیس بک میسنجر:
تیسرا نمبر ہے فیس بک میسنجرکا، جو کہ ایک میسجنگ ایپ ہونے کے باوجود بھی بیٹری پربرا اثر ڈالتی ہے، سب سے بڑی وجہ وائس میسجز، ویڈیو کالنگ، فائل شیئرنگ اور لوکیشن سروسز کا استعمال ہے، جو اس کی بیٹری کھپت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے ڈیپ فیچرز اس ایپ کو بیٹری کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا دیتے ہیں۔

انسٹاگرام:
چوتھے نمبر پر انسٹاگرام ہے، جس پر گھنٹوں تک تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے وقت آپ وقت سے بیگانے ہوجاتے ہیں اور پھر آپ کی بیٹری تیزی سے ختم ہو جاتی ہے۔ لوکیشن سروسز کا استعمال مزید بیٹری چوسنے کا باعث بنتا ہے، کیونکہ اس ایپ کی تمام خصوصیات آپ کے فون کی توانائی پر اثر ڈالتی ہیں۔

یوٹیوب:
پانچویں نمبر پرآتی ہے یوٹیوب جو ویڈیوز کو مسلسل ڈاؤن لوڈ اور اسٹریم کرنے کے لیے استعمال ہوتاہے۔ خاص طور پر ایچ ڈی ویڈیوز کی اسٹریمنگ کے دوران اس ایپ کا ڈیٹا استعمال اور اسکرین کا مسلسل روشن رہنا بیٹری کو تیزی سے ختم کرتا ہے۔

اسکائپ:
چھٹے نمبر پر اسکائپ ہے، جو بیک گراؤنڈ میں مسلسل ریسورسز استعمال کرتا رہتا ہے، جس سے بیٹری کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

اب آپکو چاہیے کہ آپ اپنی بیٹری یوزیج کو چیک کریں جسکا طریقہ یہ ہے کہ سیٹنگز میں جاکر بیٹری یوز ایج دیکھیں اور یہ جانیں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں۔ یہ آپ کو ان ایپس کا پتا لگانے میں مدد دے گا جو آپ کی بیٹری کو تیزی سے ختم کر رہی ہیں۔

بیٹری کی زندگی بچانے کے لیےایپس کو ڈیلیٹ کرنا ایک حل ہو سکتا ہے، مگر اس سے پہلے آپ کچھ سادہ اقدامات بھی کر سکتے ہیں جیسے کہ:
– لوکیشن سروسز کو بند کریں جب ضرورت نہ ہو۔
– غیر ضروری پرمیشنز کو ڈس ایبل کریں۔
– نوٹیفکیشنز کو ٹرن آف کریں۔
– بیٹری سیونگ موڈز کو استعمال کریں۔
– بیک گراؤنڈ ڈیٹا کو بند کریں۔

اگر آپ نے یہ سب کچھ کر لیا ہے اور پھر بھی کوئی ایپ بیٹری تیزی سے پی رہی ہے، تو پھر اس ایپ کو ڈیلیٹ کرنا ہی سب سے بہتر آپشن ہے۔

اس سے آپکے فون کی بیٹری لائف کو برقرار رکھنا اب آپ کے ہاتھ میں ہے!

Related Posts