چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے اختلافات سامنے آگئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بیرسٹر گوہر
(فوٹو: ہم نیوز)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کے اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے متضاد بیانات نے قیادت کے مابین خدشات کو جنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت حکومت اور فوجی حکام سے مذاکرات کے معاملات پر متفق نہ ہوسکی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور حکومت سے براہِ راست مذاکرات کی بات کی تردید کردی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ  ملک میں پرتشدد کارروائیاں روکنے، سیاسی افہام و تفہیم اور معاشی استحکام کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے مابین بات چیت اشد ضروری ہے جسے فوری طور پر شروع ہونا چاہئے۔

حال ہی میں وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک مزید برقرار نہیں رہے گا۔ تحریکِ انصاف تو ہمیشہ سے فوج سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

دریں اثناء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہم اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کی بات ہی نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے کبھی اسپیکر کو مذاکرات کیلئے دوبارہ آمد کی پیشکش بھی نہیں کی، ہم تو حکومت سے براہِ راست مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔

 

Related Posts