اسلام آباد : شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے فٹنس سینٹرز ، بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، اس سلسلے میں نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ تمام بازاروں اور دکانوں کو پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد میں روزانہ کورونا وائرس کے سیکڑوں واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔ وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سخت ہدایات کے ساتھ نئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں:تبدیلی کے ثمرات، پنجاب میں روٹی 10 اورنان 15 روپے کا ہوگیا