حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مجاز بینک آج بھی کھلے رہیں گے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اسلام کے 5 ویں بنیادی رکن حج کی دینی اہمیت اور روز مرہ زندگی میں افادیت
اسلام کے 5 ویں بنیادی رکن حج کی دینی اہمیت اور روز مرہ زندگی میں افادیت

اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مجاز بینک آج بھی کھلے رہیں گے جس کا مقصد زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 9 بجے سے ہی تمام کمرشل بینکس کی مجاز شاخیں کھلی ہیں جو خواہش مند زائرین سے حج کیلئے درخواستیں وصول کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حج واجبات کی وصولی، صارفین کو بڑی سہولت مل گئی

حکومت نے حج اسپانسرشپ اسکیم میں اگلے جمعہ تک توسیع کردی جبکہ ریگولیر حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا تھا کہ حج کے درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔

بینک دولت پاکستان نے حج کرنے کے خواہش مند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سے 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوارکے روز (یعنی 25-03-2023 اور 26-03-2023)صبح 9 بجے تا دو پہر 2 دو بجے تک کھلا رکھیں۔

حج پالیسی 2023ء کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکس کو ملک بھر میں حج کے خواہش مند افراد سے 16 مارچ تا 31 مارچ تک درخواست فارمز کے ساتھ واجبات وصولی کی اجازت دی تھی۔

Related Posts