پاکستان مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف بنگلادیشی عوام سڑکوں پر آگئے، پاک فوج کے حق میں نعرے

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگالی عوام نے مودی سرکار کی دھمکیوں کو مسترد کردیا، فوٹو آج

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سامنے آنے والے بھارت کے جارحانہ پاکستان مخالف اقدامات کیخلاف بنگلہ دیشی عوام بھی سڑکوں پر آگئے۔

بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق ریلی میں بنگلہ دیشی عوام نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور مودی کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔

ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے حملے کا ڈرامہ رچا کربین الاقوامی سطح پراپنی ساکھ مزید کمزورکردی، یہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

Related Posts