ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایشیا کپ کے 8ویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن اور سری لنکا ٹیم کے کپتان دسن شناکا کے مابین ٹاس ہوا جو بنگلہ دیشی ٹیم نے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹیم بنائی جاتی ہے۔ بابر اعظم

سری لنکن ٹیم میں چرتھ اسالانکا، ڈیمتھ کرونارتنے، پتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، کپتان دسن شناکا، دھننجے ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، وکٹ کیپر کسال مینڈس، کسال پریرا، بنورا فرنانڈو دنندھ ولالجی، کسن رجیتھا، مہیش ٹھیکشانا، متھیشا پتھیرانا اور پرمود مدوشن شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی اسکواڈ میں محمد نائم، شمیم حسین، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، عفیف حسین، مہدی حسن، کپتان شکیب الحسن، وکٹ کیپر انعام الحق، لٹن داس، مستفیض الرحمٰن، نسوم احمد، شریف الاسلام، تنظیم حسن شکیب اور تسکین احمد شامل ہیں۔

قبل ازیں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم افغانستان کو 89رنز سے شکست دے چکی ہے جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹس سے ہرا دیا تھا جبکہ افغانستان کے مقابلے میں سری لنکن ٹیم بھی 2رنز سے کامیاب رہی جس کی وجہ افغان ٹیم کی کرکٹ رولز سے لاعلمی تھی۔

ایشیا کپ کے میچز میں بھارتی ٹیم اور پاکستان کا مقابلہ برابر رہا جبکہ بھارتی ٹیم نے نیپال کو 10وکٹس سے شکست دے دی تھی۔ نیپالی ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ 10گیندوں کا کھیل ابھی باقی تھا جبکہ بھارت نے اپنا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

 

Related Posts