پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی: مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی: مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کر لیے
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی: مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کر لیے

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس سے قبل مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اب تک 57 رنز اسکور کر لیے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز مجموعی طور پر 3 میچز پر مشتمل ہے۔ ٹاس کے لیے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور مہمان کپتان محمود اللہ آمنے سامنے آئے۔

ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ سناتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے کہا کہ بی پی ایل (بنگلہ دیش پریمئر لیگ) اچھے طریقے سے جاری ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لڑکے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گے۔

کپتان محمود اللہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو اچھا اور مشکل ٹارگٹ دینا چاہتے ہیں جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو شروع کی۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ کا فیصلہ ہم کرنا چاہتے تھے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، تاہم اب ٹاس بنگلہ دیش نے جیت لیا ہے تو ان کی ٹیم کو جلد پویلین کی راہ دکھانے کی کوشش کریں گے۔ میچ جیتنا ہمارا مقصد ہے۔

ٹاس  کے بعد دونوں ٹیموں کا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل شروع ہوا۔ اب تک 9 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے جس کے دوران مہمان بنگلہ دیشی ٹیم نے 57 رنز کیے ہیں۔

بنگلہ دیش  کے اوپنر تمیم اقبال 28 بالز کھیل کر 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد نعیم بھی 26 گیندیں کھیل کر 27 کے رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

Related Posts