لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے آگئے، مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹاس ہوا جو بنگلہ دیش کے کپتان نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کے فیصلے کا اعلان کیا۔
ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں محمد نائم، مہدی حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، وکٹ کیپر مشفق الرحیم، کپتان شکیب الحسن، شمیم حسین، عفیف حسین، تسکین احمد، شریف الاسلام اور حسن محمود شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤوف شامل ہیں۔
مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سپر 4مرحلے کے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسپنر محمد نواز کی جگہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ اسکور کرکے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔