بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ، 129رنز بنا لیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ ون ڈے کے گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹس کے نقصان پر 129رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اور افغانستان کے مابین ایشیا کپ 2023 کے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا کھیل جاری ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور افغان کپتان حشمت اللہ شہیدی کے مابین ٹاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

ٹاس بنگالی ٹیم کے کپتان نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر محمد نائم نے 32 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور مجیب الرحمان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پویلین لوٹنے والے دوسرے کھلاڑی بنگلہ دیش کے توحید ہریدوئے تھے۔

توحید کوئی رن بنائے بغیر افغان بولر گلبدین نائب کی گیند پر ابراہیم زدران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر جبکہ دوسری 63 کے اسکور پر گری جس کے بعد مہدی حسن اور نجم الحسن شانتو کریز پر موجود ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 کے بڑے معرکے پاک بھارت میچ کو بارش کے باعث پہلے عارضی طور پر اور پھر مکمل طور پر روک دیا گیا۔

پالی کیلے میں ہونے والے گزشتہ روز کے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ بارش کے باعث ملتوی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پاکستان نے سپر 4 مرحلے کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Related Posts