بنگلادیش ائیر فورس کا تربیتی طیارہ ایف 7 بے جی آئی پیر دوپہر تقریباً دوپہر ایک بجے پر ڈھاکا کے شمالی علاقے اتارا میں موجود کالج کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
بنگلادیشی فوج نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار ایک تربیتی طیارہ ایف7 بی جی اے آئی تھا تاہم فوج نے پائلٹ کی حالت یا اس حادثے میں ہوئی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
المناک حادثے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 13 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی جن میں آٹھ فائر بریگیڈ یونٹ، ائیر فورس کے اہلکار اور امبولینس سروس کے عملہ شامل تھا، جنہوں نے زخمیوں کو بچایا اور آگ کو بجھایا۔