بنگلہ دیشی ایئر فورس طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، درجنوں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ یورو نیوز)

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ اترا کے علاقے میں واقع میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کے کیمپس میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بنگلہ دیشی فوج کے پبلک ریلیشنز محکمے نے بیان دیا کہ یہ حادثہ اترا میں ہوا جہاں بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایف-7 بی جی آئی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ طیارہ دوپہر 1:06 بجے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیمپس میں گرا۔

حادثے کے فوراً بعد کے ویڈیوز میں ایک لان کے قریب بڑی آگ اور آسمان میں گہرے دھوئیں کے بادل دکھائی دیے جبکہ لوگ فاصلے سے اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔ ریٹرز کے ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فائر فائٹرز طیارے کے ملبے پر پانی کے چھڑکاؤ کر رہے تھے، جو ایک عمارت سے ٹکرایا تھا، جس سے دھاتی گرل کو نقصان پہنچا اور عمارت میں ایک بڑا سوراخ ہو گیا۔

ویڈیوز میں لوگوں کو چیختے، روتے اور ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسکول کے ایک استاد مسعود طارق نے بتایا کہ جب میں اپنے بچوں کو لینے گیٹ پر پہنچا تو مجھے پیچھے سے کچھ محسوس ہوا۔ اچانک ایک دھماکہ ہوا۔ جب میں نے مڑ کر دیکھا تو صرف آگ اور دھواں نظر آیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ 50 سے زائد افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جلنے کے زخموں کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔

ڈھاکہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے برن یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر بدھن سرکار نے بتایا کہ ایک تیسری جماعت کا طالب علم مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ تین دیگر افراد—12، 14 اور 40 سال کی عمر کے زخمی حالت میں داخل کیے گئے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ حادثے کے اسباب کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور متاثرین کو مکمل امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحے میں ایئر فورس، طلبہ، والدین، اساتذہ، عملے اور دیگر افراد کا جو نقصان ہوا، وہ ناقابل تلافی ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ ماہ بھارت کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے ایک اسی طرح کے سانحے کے صرف ایک ماہ بعد ہوا، جہاں ایئر انڈیا کا ایک طیارہ میڈیکل کالج کے ہوسٹل کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 242 میں سے 241 مسافر اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ گزشتہ دہائی کا بدترین ہوابازی کا سانحہ تھا۔

Related Posts