فحش مواد پر مبنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پابندی؛ ایکتا کپور کا وضاحتی بیان آگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ایک اہم قدم اٹھایا گیا جس کے تحت فحش یا غیر اخلاقی مواد نشر کرنے والے متعدد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پابندی کا شکار ہونے والوں میں بھارت کا معروف پلیٹ فارم ALTT (سابقہ ALT Balaji) بھی شامل ہے جس کی بنیاد ٹی وی انڈسٹری کی معروف شخصیت ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور نے رکھی تھی۔

حکومتی فیصلے کے فوراً بعد ایکتا کپور نے سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ میرا ALTT سے اب کوئی تعلق نہیں رہا۔ میں 2021 میں ہی اس ادارے سے الگ ہو چکی ہوں۔

ایکتا کپور نے مزید کہا کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں اور اس پلیٹ فارم پر جاری حالیہ مواد یا پالیسیوں کی وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ALTT (یا ALT Balaji) ماضی میں کئی بار متنازعہ اور بولڈ مواد کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا ہے۔ کئی حلقوں کی جانب سے اس پر فحاشی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا، اور اب حکومت کی جانب سے کارروائی کے بعد یہ معاملہ ایک نئے رخ اختیار کر چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس معاملے پر منقسم ہے۔ کچھ لوگ حکومت کے اقدام کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ البتہ، ایکتا کپور کے علیحدگی کے اعلان کے بعد بہت سے مداح حیران بھی نظر آئے۔

Related Posts