بلوچستان حکومت کا کوئٹہ اور دیگر شہروں میں نئی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں جلد ہی نئی بس سروس شروع کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 16 بسیں چلائی جائیں گی، یہ بسیں سریاب روڈ اور بلیلی روٹ کے درمیان چلیں گی۔ بس سروس کے اوقات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہےاور مستقبل میں بھی اسی قسم کے دیگر منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے من منظور

دوسری جانب پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت مواصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہےجس کیلئے دونوں ممالک اپنی اپنی حدود میںجلد انتظامات کو حتمی شکل دینگے۔

Related Posts