بختاور کی منگنی کی تیاریاں عروج پر، کیٹرنگ کمیٹی کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بختاور بھٹو نے اپنے منگیتر محمود چوہدری کی انگوٹھی کے پیچھے کی کہانی بتادی
بختاور بھٹو نے اپنے منگیتر محمود چوہدری کی انگوٹھی کے پیچھے کی کہانی بتادی

کراچی:سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیارں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاوس کراچی میں منعقد کی جائے گی، ذرائع کے مطابق محمود چوہدری کے خاندان کے تمام افراد جمعہ کے دن کراچی پہنچ جائیں گے۔

محمود چوہدری کے خاندان کے افراد کی مہمان داری کے لیے بلاول ہاوس کا عملہ مقرر کردیا گیا ہے۔سابق صدر کی صاحبزادی اور امریکی بزنس مین کے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری صاحبزادی کی منگنی کی تقریب سے متعلق جاری تیاریوں سے مکمل طور پر آگہی رکھے ہوئے ہیں۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بلاول ہاؤس میں تعینات عملے کے کورونا وائرس کے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔

تقریب کی کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔تقریب کے لیے بلاول ہاوس کی سجاوٹ کرنے والا عملہ تمام کام جمعرات کی رات تک مکمل کرلے گا۔ذرائع کے مطابق مہمانوں کو کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ضوابط (ایس او پیز) پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا کی تصویر منظرِ عام پر آگئی

Related Posts