ڈرامہ بادشاہ بیگم،پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ بادشاہ بیگم ، پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
ڈرامہ بادشاہ بیگم ، پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی پہلی قسط کل نشر ہوئی، جس کو عوام کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور ڈرامہ عوام کی بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔

رافع راشدی کا پروڈیوس کردہ ڈرامہ، بادشاہ بیگم کی کاسٹ میں زارا نور عباس، فرحان سعید، علی رحمان، یاسر حسین، ابوالحسن، کومل میر، حبا عزیز، تانیہ حسین، حمزہ سہیل، شہزاد نواز، سمن انصاری سمیت دیگرکئی ستارے شامل ہیں۔

اس کی پہلی قسط کے بعد سامعین کو اس بات کا یقین ہے کہ بادشاہ بیگم سیاست اور پدرانہ نظام پر مبنی ڈرامہ ہے۔

ڈرامے کے حوالے سے پروڈیوسر رافع راشدی کا کہنا ہے کہ یہ عام ڈراموں سے کافی الگ ہے،ڈرامے کا مرکزی کردار پدرانہ معاشرے میں رہنے والی خاتون پرمنحصر ہے اور ڈرامے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ایک عورت کو گدی نشینی کی سیٹ پر دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈرامے میں شہری علاقوں کی سیاست کو دکھایا گیا، کس طرح سے وہاں کے رہنے والے لوگوں کو جاگیرداروں اوراُن کے ساتھیوں کی طرف سے بُرے سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ پھر بھی برداشت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ آمنہ الیاس کی بولڈ تصویریں وائرل،سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

مزید برآں ہم ٹی وی پر منگل کی رات 8 بجے نشر ہونے والے ڈرامے نے عوام کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا اس ڈرامے کے بارے میں کیا کہنا ہے:

Related Posts