پیسکو صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پشاور کے شہریوں کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی 3 روپے 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

پیسکو کو مجموعی طور 63 ارب 88 کروڑ روپے ملیں گے، منظوری سے 3.08 روپے کا امپیکٹ آئے گا، درخواست میں مراعات کی مد میں 17 ارب 59 کروڑ روپے مانگے گئے تھے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں 30 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ مانگے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نظام بے لگام، معیشت بحران سے تباہی کی طرف گامزن ہے۔عاطف میاں

سماعت کے دوران پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی پر اظہار تشویش، بجلی کی چوری میں اضافہ جبکہ ریکوری میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی پیسکو کے ساتھ 52 فیصد ہیومین ریسورس کی کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیپرا اتھارٹی کے مطابق بجلی ہونے کے باوجود پیسکو لوڈشیڈنگ کرتی ہے، پیسکو روزانہ سو سے دو سو میگاواٹ بجلی استعمال نہیں کرتی، اتھارٹی اپنا تفصیلی فیصلہ دیگر ڈسکوز کی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔

Related Posts