ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو کیا ہوا، بابر نے دھونی کا کونسا ریکارڈ چھین لیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar sets another record

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: پاکستان امریکا اور بھارت سے شکست کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہو گیا ہے لیکن بابر اعظم نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کپتان بن کر ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔

بابر نے پاکستان کی اننگز کو مستحکم کیا کیونکہ آئرلینڈ کے خلاف 107 رنز کے چھوٹے ٹوٹل کا تعاقب کرتے ہوئے بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی تھی۔ انہوں نے 32 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تین وکٹوں سے فتح دلائی۔ اس دوران بابر نے سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان 549 رنز کے ساتھ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ دھونی 527 رنز بنا چکے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 527 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں تاہم بابر نے دھونی کے 29 کے مقابلے میں اپنے رنز بنانے کے لیے 17 اننگز کا وقت لیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ اسکورر بنے تھے۔

Related Posts