ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی، بابراعظم کی کپتانی پر فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرلی
بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرلی

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے پیشِ نظر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ کے کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں، اس حوالے سے اہم فیصلہ پی سی بی کی میٹنگ میں ہوگا۔ کرکٹ بورد نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم ڈائریکٹر اور کپتان بابر اعظم سے وضاحت طلب کی ہے۔

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آج ہونے والے پی سی بی اجلاس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جانب سے بابر اعظم سے دوٹوک بات کیے جانے کا امکان ہے۔ بابر اعظم بورڈ کے کسی فیصلے سے قبل خود بھی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد حفیظ کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے بابر اعظم کی الگ ملاقات بھی ہوگی جس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دئیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ بعض سینئر کھلاڑی ٹیسٹ سیریز میں بابر کی کپتانی برقرار رکھنے پر متفق ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ ون ڈے فارمیٹ میں بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر رضامند نظر آتا ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر غیر ملکی کوچز کو مستعفی ہونے کا آپشن دئیے جانے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ 

Related Posts