کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن سے قبل کراچی کنگز کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور ان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کراچی کنگز بار ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ بابر اعظم ہی ایونٹ میں کراچی کنگز کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
#ICYMI Babar Azam is likely to leave Karachi Kings https://t.co/MfydTSaTYs
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) August 15, 2021
واضح رہے کہ کراچی کنگز کے بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ میں مجموعی طور پر 2000 رنز مکمل کرچکے ہیں،بابر اعظم نے پی ایس ایل کی 55 اننگز کھیل کر 2000 رنز مکمل کیے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر کی جانب سے تعریف، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے