ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ بابر اعظم کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کیویز سے شکست کھا گئی۔ کپتان بابر اعظم نے ہار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ آج کا دن ہی برا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے دوران کیوی ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کیا ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ سلو رہی اور ہماری بیٹنگ بھی اچھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ورلڈکپ کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ کرس گیل کی پیشگوئی 

آج کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی ٹیم نے پاکستان کو بیٹنگ اور بولنگ سمیت ہر میدان میں مات دے دی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹس کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔دلچسپ طور پر قومی ٹیم نے بیٹنگ کے دوران 1 بھی چھکا نہیں لگایا۔ 

دوسری جانب کیوی ٹیم نے ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کرکے نیوزی لینڈ کو بہتر ٹیم ثابت کردیا۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کا دیا گیا 131رنز کا ہدف سترہویں اور کی پہلی گیند پر پورا کر لیا۔کیوی ٹیم سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار گئی تھی۔

ایک بار نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرنے والی پاکستانی ٹیم دوسری بار وہی کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہی۔ سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر پرفارم نہیں کرپایا۔ 

Related Posts