یوسف گیلانی کی جیت کوچیلنج کرنے کاکوئی فائدہ نہیں،بابراعوان نے وزیرِاعظم کوآگاہ کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
یوسف گیلانی کی جیت کوچیلنج کرنے کاکوئی فائدہ نہیں،بابراعوان نے وزیرِاعظم کوآگاہ کردیا
یوسف گیلانی کی جیت کوچیلنج کرنے کاکوئی فائدہ نہیں،بابراعوان نے وزیرِاعظم کوآگاہ کردیا

اسلام آباد: سینئر پی ٹی آئی رہنما و قانون دان بابر اعوان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کردیا ہے کہ نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے رزلٹ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جائے گا۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف گیلانی کی جیت چیلنج کرنے کیلئے قانونی ٹیم نے آئینی و قانونی نکات پر کام شروع کردیا۔ قانونی ماہرین کی ٹیم میں بابر اعوان کے علاوہ دیگر سینیئر قانون دان شامل ہیں جبکہ بابر اعوان نے گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس میں اسی حوالے سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ 

وزیرِ اعظم عمران خان اور بابر اعوان کی ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن پر گفتگو ہوئی۔یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کے حوالے سے مختلف نکات پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان شیخ حفیظ کی ہار سے انتہائی پریشان ہیں اور ہار تسلیم کرنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں۔

ملاقات کے دوران ماہرِ قانون بابر اعوان نے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا کہ یوسف رضا گیلانی کے رزلٹ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، جبکہ وزیراعظم عمران خان پر عزم ہیں کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت ہر حال میں حفیظ شیخ کی ہار کو چیلنج کرے گی اور ری پولنگ کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم مائنس ون کیلئے متحرک، وزیرِ اعظم کی نشست کیلئے 3 امیدواروں کے نام زیرِ غور