رمضان میں گیس کی بندش کے ساتھ اووربلنگ شرمناک ہے، مولانا عظیم اللہ عثمان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

 جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، سحر و افطار میں گیس بندش، اووربلنگ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی بندش کے باوجود بل دوگنا بھیجا جارہا ہے۔

گیس ایک فیصد نہیں آرہی، ناجائز بل آرہے ہیں۔ گیس ناپید ہونے کے باوجود 200 فیصد اضافے کیساتھ بلنگ کرنا شرمناک ہے۔ سحر و افطار میں گیس کی مکمل بندش ظلم کی انتہا ہے۔ شہر میں جنگل کا قانون ہے، مافیاز حکومت کررہے ہیں۔ اگر سوئی گیس کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان حکومت نے تین برطانوی شہری گرفتار کرلیے

انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی کے ڈسے ہوئے شہری گیس کی بندش سے دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ عین سحری اور افطاری کے وقت گیس و بجلی بند کرنا کہاں کی انسانیت ہے؟ گیس و بجلی فراہم نہیں کی جارہی مگر اووربلنگ پوری ایمانداری سے کی جارہی ہے۔ رمضان المبارک میں عبادت کا اجر دگنا ہوجاتا ہے تو ظلم و زیادتی کا عذاب بھی دگنا ہوتا ہے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ بجلی اور گیس انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، عوام کو سول نافرمانی پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی اور گورنر سندھ سوئی گیس انتظامیہ کو نکیل ڈالیں اور اووربلنگ سے نجات دلائیں یا پھر اپنی بے بسی اور کمزوری کا اعلان کرتے ہوئے اقتدار اور کرسی چھوڑ دیں۔