عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام ظاہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام ظاہر کردیا
عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام ظاہر کردیا

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام ظاہر کردیا۔انہوں نے کہا کہ سری دیوی میرے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنی اور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے سری دیوی کی ساڑھی جیسی پیلے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔

عائزہ کا کہنا تھا کہ ’میری بہت سی پسندیدہ اداکاراؤں میں سری دیوی سرفہرست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، افسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت ایک اداکارہ اور ماں، سری دیوی میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، میں انہیں کبھی بھول نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہوں جس نے مجھے پسندیدہ اداکاراؤں سے مشابہت رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں سوچا تھا کہ میں ایسا بھی کر سکتی ہوں۔

Related Posts