عائزہ خان نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
عائزہ خان نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا، بال رنگنے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بالوں کو مختلف رنگوں سے رنگنا شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ ہر رنگ کی تعریف کیلئے کچھ نہ کچھ الفاظ لکھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا جلد شادی کا اعلان، آئندہ زندگی کے متعلق گفتگو

اسکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس کی آمدنی میں 90 کروڑ ڈالرکا اضافہ کردیا

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنے بالوں کے مختلف رنگوں میں 2 اسٹائلز کے ساتھ پیغامات شیئر کیے۔ اپنے تازہ ترین پیغام میں عائزہ خان نے بلونڈ ہیئر، ڈونٹ کیئر کے الفاظ تحریر کیے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ عائزہ خان نے آج شیئر کی گئی تصویر سے قبل رات گئے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سفید بالوں کے ہمراہ نئے اسٹائل کے ساتھ دیکھا گیا۔ عائزہ خان نے گرے کلر کی تعریف میں نظم بھی لکھ ڈالی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ دنیا سیاہ و سفید نہیں، زندہ رہنے کیلئے رنگوں کو تبدیل ہوتے رہنا چاہئے اور میرا یقین ہے کہ آج بھی ہمیں رنگوں کو بدل دینا چاہئے۔

پیغام میں میرے پاس تم ہو کی اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کو سفید رنگ کی خوبصورتی کی تعریف کرنا ہوگی۔ چند سیکنڈز پر محیط عائزہ خان کی ویڈیو رات سے لے کر اب تک 10لاکھ 91ہزار افراد نے دیکھ لی۔ 

 

Related Posts