پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر چھاتی کے کینسر سے آگہی کیلئے منعقد کی گئی پنک واک میں شریک ہوئی ہیں اور عوام میں سرطان کے موذی مرض کے متعلق شعور اجاگر کیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے گزشتہ ہفتے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے سی ای او، ڈاکٹرز اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔
کچرہ صفائی کی مہم، عائشہ عمر نے منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے
عائشہ عمر کی صنم سعیدکے ہمراہ وائرل تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگہی کو فروغ دینے کیلئے پنک واک میں شریک ہوئی۔ اکتوبر ختم ہوگیا لیکن ہمیں سرطان جیسے عفریت سے آگہی کو فروغ دیتے رہنا ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ اگر کینسر کا بر وقت پتہ چل جائے تو اس کا علاج ہوسکتا ہے۔ عوام کو ریگولیر چیک اپ کرانا اور سالانہ ایک بار میمو گرام کرنا چاہئے یا پھر اپنا معائنہ خود کرنا سیکھنا ہوگا۔
عائشہ عمر نے کہا کہ کچھ ہی وقت میں اپنا معائنہ خود کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کو بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مشہورو معروف اداکارہ عاشہ عمر نے کچرہ صفائی مہم میں شرکت کیلئے کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے تھے۔
انسٹاگرام پرگزشتہ ماہ 26اکتوبر کو اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے ساحلِ سمندر سے محبت اور وقتاً فوقتاً ساحل کی سیر سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔