پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور یاسر حسین حقیقی زندگی سے متاثرہ نئی فلم کے مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار پہلے بھی ایک ساتھ کام کا تجربہ رکھتے ہیں، ایک میں احسن خان کے ہمراہ اداکاری کی گئی جو تاحال ریلیز نہیں ہوسکی جبکہ دوسری کراچی سے لاہور ہے۔ نئی سوانحِ حیات پر مبنی فلم کی کہانی سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے۔
جاوید اقبال کو 90ء کی دہائی میں گرفتار کرکے سزا دی گئی جس نے 100 بچوں کو زیادتی اور قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں پگھلانے کا انکشاف کیا تھا۔ فلم میں جاوید اقبال کا کردار یاسر حسین نبھائیں گے۔
یاسر حسین کے مدِ مقابل عائشہ عمر پولیس افسر بنیں گی جو جاوید اقبال سے تفتیش کرتی ہیں اور اس کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیتی ہیں۔ ٹی وی اور تھیٹر کے منجھے ہوئے فنکار بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ہفتے ہوا۔ اپنی سٹ کام سیریز بلبلے کیلئے مشہور عائشہ عمر فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں جبکہ یاسر حسین اپنے بے لاگ تبصروں اور بیانات کے باعث خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔
اداکاری کی دنیا میں یاسر حسین نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔یاسر نے حال ہی میں پہلے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے گڈ مارننگ کا پیغام دیا جس پر مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروہدایت کار یاسر حسین نے ہیرا منڈی پر فلم بنانے والے بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر برہمی کا اظہار کیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ہیرا منڈی لاہور میں ہے اور اس پر فلم بھارتی بنا رہے ہیں۔ پھر ہم کہیں گے کہ سب غلط دکھایا۔
مزید پڑھیں: اداکار یاسر حسین ہیرا منڈی پر فلم بنانے والے بھارتی فلمسازوں پر برہم