آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز دورہ پاکستان کیلئے پرامید

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Australia’s Pat Cummins positive on Pakistan tour

سڈنی: آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کاکہنا ہے کہ ہماری ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کافی پرجوش اور شدت سے منتظر ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے،دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے تاہم میں بہت پازیٹو ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کئے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نازیبا میسیج اسکینڈل، ٹم پین آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

یاد رہے کہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کا مارچ میں پاکستان کا دورہ شیڈیولڈ ہے۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے، اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

Related Posts