میگ لیننگ کا اہم اعزاز، آئی سی سی میں سب سے زیادہ ٹائٹلز جیتنے والی کپتان بن گئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

سڈنی: آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ آسٹریلوی ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 میں فتح کے بعد سب سے زیادہ آئی سی سی ٹائٹل جیتنے والی کپتان بن گئیں۔

آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم نے میگ لیننگ کی قیادت میں 2022 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ چار ویمنز T20 ورلڈ کپ ٹائٹل (2014، 18، 20 اور 23) اپنے نام کئے ہیں۔

آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دے کر اپنا ریکارڈ چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اسکے ساتھ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں پانچ آئی سی سی ٹائٹل جیتنے والی پہلی کپتان بن گئیں، انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ جیت لیا

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اس فہرست میں دوسرے نمبر پرہیں، انہوں نے آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم کو 2003 اور 2007 میں مسلسل دو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور 2006 اور 2009 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سمیت مجموعی طور پر چار ٹائٹل جتوائے ہیں۔

علاوہ ازیں سابق بھارتی کپتان دھونی جو کہ تینوں بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس ون ڈے ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے واحد کپتان ہیں، تین ٹائٹلز کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related Posts