الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے۔اٹارنی جنرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے۔اٹارنی جنرل
الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے۔اٹارنی جنرل

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے، جسے نبھانا حکومت کا فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا کہ الیکشن کمیشن نے اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کی تو فنڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فنڈنگ کو کسی خاص طریقہ کار سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کردیئے

ای وی ایم سےانتخابات مہنگےنہیں ہونگے،معمولی اخراجات آئیں گے،فوادچوہدری

ای وی ایم پر محاذآرائی کے متعلق اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتخابات کے طریقۂ کار پر آخری لفظ الیکشن کمیشن کا ہوگا۔ کمیشن کا انتخابات کے طریقہ کار پر اطمینان ضروری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کے خلاف نہیں۔ ہم نے ای وی ایم پر لاجسٹکس، پروکیورمنٹ اور قانون کے معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹیاں بنائیں جن کی سفارشات کمیشن کے سامنے رکھی جائیں گی۔

کمیشن حکام کا ای وی ایم کے استعمال کے متعلق کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ ملکی صورتحال اور جغرافیے کے مطابق مشینیں تیار کی جائیں گی۔ 

Related Posts